کانگریس رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے دعوی کیا ہے اس فیصلے سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہےکیوں کی بی جے پی کا نظریہ مسلمانوں کے لئے کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔
بارہ بنکی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران پی ایل پنیا نے ای ٹی وی بھارت کے ایک سوال پر کہا کہ 'تین طلاق کی اصل متاثرہ کو امداد ملے یہ اچھی بات ہے، لیکن اگر بی جے پی یہ سوچتی ہے کہ اگر اس کے ذریعہ وہ ووٹ حاصل کر لے گی تو وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے بی جے پی کا رویہ کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی صدر این آرسی اور دیگر مسائل پر بیان دیتے ہیں تو اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ ان کا اصل مقصد ایک خاص طبقے کو صرف اور صرف خوفزدہ کرنا ہے'۔