ETV Bharat / city

بی جے پی ملک کا سب کچھ چند ہاتھوں میں دینے کی خواہاں: اکھلیش - ای ٹی وی بھارت نیوز

سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ و سابق وزیرا علی اکھلیش یادو نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت چند ہاتھوں میں ملک کا سب کچھ دینے کی خواہاں ہے لیکن سماج وادی پارٹی ہر حال میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

former chief minister akhilesh yadav
سابق وزیرا علی اکھلیش یادو
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 6:15 PM IST

ایس پی سربراہ، سابق ایم ایل اے و کابینی وزیر پارس ناتھ یادو کی جینتی پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سوال کیا کہ'جو لوگ بلڈوزر لے کر گھوم رہے ہیں وہ پہلے یہ بتائیں کہ بلڈوزر کہاں چلنا چاہئے۔ جن کے گھر کے نقشے پاس نہیں ہیں، ان کے گھروں پر یا 50 سالہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزمین کے گھروں پر؟۔

سابق وزیر اعلی نے تین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ رہی ہے کہ قانون خراب ہے اور حکومت اسے ٹال ڈے لیکن حکومت اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے۔انہوں نے انتباہی انداز میں کہا کہ اگر حکومت یہ قوانین واپس نہیں لیتی ہے تو آنے والے دنوں میں اس حکومت کا کوئی پتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جمہوریت کی بقا کی جدوجہد کا یہ آخری الیکشن ہے اس میں سماج وادی پارٹی کو ضرور کامیاب بنائیں بصورت دیگر جمہوریت کا تصور ذہن سے نکال دیں۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)نے جب کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا تو حکومت نے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے یہ کسانوں کا مسئلہ ہے۔ لیکن اگر سماج وادی کسانوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے تو پھر کون کھڑا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سماج وادی پارٹی ہر حال میں کسانوں کا ساتھ دے گی۔
کورونا ویکیسن کے ضمن میں ایک بار پھر بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ کووڈ ویکسین کے سلسلے میں ہمیں ملک کے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں پر پورا بھروسہ ہے لیکن بی جے پی حکومت پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے۔ حکومت پہلے اس بات کا تیقن دلائے کہ گاؤں۔غریب کو ویکسین کب تک ملے گی اور اس کی نوعیت کیا ہوگی کیا یا مفت ہوگی یا نہیں؟۔

اس سے قبل ایس پی سربراہ نے مرحوم پارس ناتھ یادو کو مورتی پر گلپوشی کرتے ہوئے کہا کہ پارس ناتھ یادو نے مخالف حالات میں بھی حوصلہ نہیں کھویا اور نہ ہی گھبرائے۔وہ ہمتی اور نڈر لیڈر تھے۔اس دوران انہوں نے ان کی موت سے خالی ہوئی ملہنی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں دوبارہ جیت ملنے پر رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.