ETV Bharat / city

بی جے پی حکومت کورونا سے ہوئی اموات کی ذمہ دار: اکھلیش یادو - موت کا اتسو

اکھلیش یادو نے ایک بار پھر کورونا سے ہوئی اموات کے لئے اترپردیش حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا بحران میں سرکاری اسپتال بدنظمی کے شکار تھے، وہیں دوسری جانب پرائیویٹ اسپتال لوٹ کے اڈے بن گئے تھے۔‘‘

بی جے پی حکومت کورونا سے ہوئی اموات کی ذمہ دار : اکھلیش یادو

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 8:26 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’ریاست اترپردیش میں کورونا متاثرین کے اہل خانہ پہلے علاج، بستر، دوائی کے لئے پریشان رہے اور انتقال کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ (Death Certificate) کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں۔ اہل خانہ حلف نامہ دینے کو تیار تھے اس کے بعد بھی ان کی کوئی سماعت نہیں ہوئی۔ اہل خانہ کا درد نہ سمجھنے والی بی جے پی حکومت جیسی بے رحم حکومت پہلے کبھی نہیں آئی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کورونا بحران میں بدحالی جھیل رہے چھوٹے دکانداروں کا درد صرف سماج وادیوں نے سنا۔ بی جے پی حکومت نے یوپی میں چھوٹے کاروباریوں کے لئے کوئی راحت نہیں دی جبکہ کورونا بحران میں انہیں روزمرہ کی چیزوں کی فراہمی اپنی جان پر کھیل کر کی ہے۔ بی جے پی صرف بڑے تاجروں کی خیر خواہ ہے۔‘‘

ایس پی سربراہ نے کہا کہ ’’بی جے پی نے کورونا بحران میں ہوئی اموات کی صحیح تعداد چھپانے کا شرمناک کام کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کا کورونا میں آکسیجن کی کمی سے ایک بھی موت نہ ہونے کا بیان مجرمانہ اور بے رحمانہ ہے۔ جن کے گھر اجڑ گئے وہی بی جے پی کے اس بڑے جھوٹ کا درد بھرا سچ جانتے ہیں۔ بی جے پی معافی کے قابل نہیں ہے۔ موت زندگی کا سب سے بڑا سچ ہے لیکن بی جے پی حکومت اس سے بڑے سچ کو ہی جھٹلانے میں لگی ہے جو قابل مذمت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بحران سے گھرے عوام کا دل دکھانے والا ہے بجٹ: مایاوتی

انہوں نے کہا کہ ’’آکسیجن کی کمی سے کورونا مریضوں کی موت بہیمانہ قتل عامہ ہے۔ کورونا بحران میں ریاست کے مختلف اضلاع سے دردناک واقعات میں حکومت کی طرف سے کوئی تعاون نہیں ملا۔ بہرائچ میں اسٹریچر پر پڑی ماں کو بیٹیاں منھ سے سانس دے کر بھی نہیں بچا سکیں، کے جی ایم یو میں گاڑی نہ ملنے پر گھنٹوں لاشیں ایمبولنس میں پڑی رہیں۔ بلرامپور میں آکسیجن فراہم نہ ہونے سے خاتون کی موت ہوگئی۔‘‘

مزید پڑھیں: لکھنؤ: حسینی برہمن خاتون کا امام حسین سے اظہار عقیدت

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ کورونا بحران میں بی جے پی کے مرکزی وزیر، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اپنی ہی حکومت کے طرز عمل پر سوال اٹھاتے رہے۔ عدالت نے بھی کورونا کنٹرول کے سمت میں بی جے پی حکومت کی لاپرواہی کے لئے تبصرہ کیا۔ آکسیجن فراہمی کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کو بھی مرکزی حکومت نے اندیکھا کیا۔ اتنا ہی نہیں ذمہ دار عہدوں پر فائز بی جے پی کے لوگوں کےتبصروں سے انسانیت شرمسار ہوئی۔

یادو نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی حکومت نے کورونا بحران میں موت کا اتسو منایا۔ جب ایک طرف عوام اپنے اہل خانہ کے کھونے کا سوگ منا رہے تھے بی جے پی اسی وقت ملک کے مختلف ریاستوں اور یوپی میں پنچایت انتخابات میں اپنے غرور کا جشن منا رہی تھی۔ بی جے پی کا یہی غیر حساس کرداد ہے جس کا عوام 2022 میں ضرور جواب دیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.