ETV Bharat / city

Akhilesh Yadav Slams BJP over Misuse of Investigative Agencies: 'بی جے پی کا ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد'

چھاپوں کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ "ایس پی نے چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے، لیکن بی جے پی نے ای ڈی Enforcement Directorate اور سی بی آئی Central Bureau of Investigation جیسی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے۔ اسی لیے بی جے پی کا الیکشن اب تفتیشی ایجنسیاں Investigative Agencies لڑرہی ہیں۔

BJP forms electoral alliance with investigative agencies:بی جے پی نے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی جیسی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے:اکھلیش

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 8:03 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی انتقام کے جذبے سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف چھاپے مارنے کا الزام لگایا ہے۔

اکھلیش نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے قنوج میں ایس پی کے قانون ساز کونسل کے رکن پشپراج جین عرف 'پمپی' سمیت دیگر پرفیوم تاجروں کے احاطے پر چھاپہ مارنے کے بعد کہا کہ بی جے پی نے انکم ٹیکس (آئی ٹی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)Enforcement Directorate اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)Central Bureau of Investigation جیسی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے۔

چھاپوں کو سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہاکہ "ایس پی نے چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔لیکن بی جے پی نے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی جیسی تفتیشی ایجنسیوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے۔اسی لیے بی جے پی کا الیکشن اب تفتیشی ایجنسیاں لڑ رہی ہیں۔

اکھلیش یادو نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایس پی کی ریلیوں میں زبردست بھیڑ جمع ہونے کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں پہلے سے معلوم تھا کہ سماج وایوں کے یہاں چھاپے پڑیں گے۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ نفرت کی بو پھیلانے والی بی جے پی ہم آہنگی کی خوشبو کو کیسے پسند کرے گی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.