ETV Bharat / city

کانگریس کی کم از کم آمدنی کے منصوبے پر بی جے پی کا رد عمل - بی جے پی کے سینیئر رہنما ونیے کٹیار

بی جے پی کے سینیئر رہنما ونیے کٹیار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے کم از کم آمدنی منصوبے پر سخت نکتہ چینی کی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 12:01 AM IST

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کم از کم آمدنی منصوبہ کو بے بنیاد اور فضول بتایا۔

انہوں نے گاندھی خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ' جتنی تباہی انکے آباء و اجداد نے اس ملک کی کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی، ایک آدھ کو چھوڑ کر سبھی نے تباہی مچائی ہے۔'

متعلقہ ویڈیو

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ' اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو ملک سے غربت کو ختم کردے گی اور کم ازکم آمدنی منصوبے کو نافذ کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت ملک کے ہر غریب خاندان جن کی آمدنی 6 ہزار سے کم ہے اسے پورا کرنے کے لیے حکومت سیدھے طور پر ان کی مدد کرے گی'۔

اس کے تحت سالانہ دی جانے والی 72 ہزار روپیے کی رقم خاندان کے خواتین کے کھاتے میں جمع کرائی جائے گی۔

بی جے پی کی نکتہ چینی پر کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرمودی اور بی جے پی پر امراء کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کے غریبی کا خاتمہ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں۔ ان کے مطابق ملک کے 25 کروڑ عوام کو فائدہ پہنچانے والی کم از کم آمدنی کی گارنٹی دینے والی اسکیم کا اعلان کرکے تاریخی کام کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.