ETV Bharat / city

بارہ بنکی: بزم رحمت کی اپیل گھروں میں منائیں عید میلادالنبی کا جشن - Bazm-e-Rahmat's Appeal CelebrateEid Milad-un-Nabi in Homes in Barahabanki

اترپردیش میں میلادالنبی کے جشن عوامی مقامات پر منانے سے انتظامیہ نے منع کیا ہے، اس کے مدنظر بزم رحمت نے عوام سے گزارش کی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی گھروں پر جشن میلادالنبی کا اہتمام کریں اور غریبوں پر دھیان دیں۔

Barahbanki: Bazm-e-Rahmat's Appeal CelebrateEid Milad-un-Nabi in Homes
BarahbaBarahbanki: Bazm-e-Rahmat's Appeal Celebrate Eid-ul-Fitr in Homesnki
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 1:50 PM IST

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کی ملی اور فلاحی تنظیم بزم رحمت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بار بھی گھروں میں ہی عید ملادالنبی کا جشن منائیں، کیونکہ انتظامیہ نے کسی بھی قسم کے جلوس کی اجازت نہیں دی ہے، ساتھ ہی بزم رحمت نے انتظامیہ سے عید ملادالنبی کے موقع پر شرپسند عناصر سے چوکنہ رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے
بزم رحمت کے صدر حافظ عشرت علی انصاری کے مطابق عوام کا ان پر دباؤ تھا کہ وہ امسال کووڈ 19 میں ہوئے بہتر حالات کے درمیان جلوس محمدی نکلوائیں، اسی کے پیش نظر انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپریٹینڈنٹ سے ملاقات کر کے عوام کی رائے متعارف کرایا۔ لیکن انتظامیہ نے کسی بھی بڑے جلوس کی اجازت نہیں دی۔

اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ گزشتہ برس کی طرح ہی گھروں حضورﷺ کی پیدائش کا جشن منائیں اور غریبوں کی مدد کریں۔

انہوں نے انتظامیہ کو مطلع کیا کہ کچھ تنظیم انتظامیہ کو گمراہ کرنے کے لئے جلوس کی اجازت کا مطالبہ کر رہی ہیں، جبکہ ضلع میں قدیم دور سے جلوس محمدی بزم رحمت کی جانب سے نکلتا رہا ہے، اس لئے ان تنظیموں سے چوکنہ رہنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.