ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پہلے سالی سے پیار، پھر قتل - قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا

بارہ بنکی میں 21 ستمبر سے لاپتہ لڑکی کے تعلق سے پولیس نے پورے معاملے کا انکشاف کرلیا ہے، معاملے کی تفتیش کے بعد پولیس نے لڑکی کے بہنوئی کو حراست میں لے لیا ہے۔

Barahbank crime News
بارہ بنکی: پہلے سالی سے پیار، پھر قتل
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 3:53 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 21 ستمبر سے لاپتہ لڑکی کا انکشاف ہو گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق لڑکی کے سگے بہنوئی نے اسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا تھا۔ملزم مسلسل پولیس کو گمراہ کر رہا تھا۔لیکن پولیس کی سختی کے آگے اسے سچ بتانا ہی پڑا۔

بارہ بنکی: پہلے سالی سے پیار، پھر قتل

تفصیل کےمطابق ہلاک لڑکی کا ملزم بہنوئی سے عشق چل رہاتھا۔ بہنوئی نے خود کو بچانے کے اور گھر میں کسی طرح کی لڑائی جھگڑے کے خوف کے سبب اس کا قتل کر دیا۔ ایس پی اروند چترویدی بارہ بنک نے اس معاملے کو چینلز ہاتھرس کی واردات سے جوڑنے پر کچھ چینیلز پر برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔

Barahbank crime News
بارہ بنکی: پہلے سالی سے پیار، پھر قتل

یہ سار معاملہ شہر کوتوالی حلقے کے آواس وکاس کی رہنے والی انٹرمیڈیٹ کی ایک طلبہ کے ساتھ پیش آیا تھا جو کہ 21 ستمبر سے لاپتہ تھی اس تعلق سے لرکی کے اہل خانہ نے لڑکی کی گمشدگی کا معاملہ بھی درج کرایا تھا۔

پولیس نے جب اس سارے معاملے کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ گمشدہ نے اپنے موبائل سے آخری کال اپنے بہنوئی لوکیش یادو کو کیا تھا۔ پولیس نے لرکی کے بہنوئی لوکیش کوحراست میں تفتیش شروع کردی، لوکیش نے پہلے بتا یا کہ' اس نے اپنی سالی کو اپنے ایک دوست سلمان کے ساتھ ممبئی بھیج دیا ہے۔

پولیس کی ٹیم اس معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے ممبئی پہنچی تو اسے وہان کوئ سلمان نام کا شخص اس پتہ پر ملا ہی نہیں۔ ممبئی سے واپس آکر پولیس نے جب لوکیش کے ساتھ سختی برتتے ہوئے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ تب اس نے بتایا کہ' اس کا اپنی سالی سے عشق تھا اور وہ اس سے شادی کا دباؤ بنا رہی تھی۔ جس کے سبب لوکیش نے بہلا کر اترکھ تھانہ حلقے کے جنگل میں لے گیا اور دوپٹے سے اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ملزم کو جب پولیس موقع واردات پر لے کر پہنچی تو وہاں بھی اس نے پولیس کو گمراہ کرنا چاہا، اسی وقت سترکھ پولیس نے بتایا کہ' 27 ستمبر کو یہاں سے ایک لاش ملی تھی۔پولیس نے تین روز اس لاش کو رکھنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کر کے آخری رسومات ادا کرا دیا تھا۔شاید یہ وہی لڑکی ہو سکتی ہے'۔

مزید پڑھیں:

'ہاتھرس کے ڈی ایم کو برخاست کیا جائے'

شناخت کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیج دیا گیا ہے، ہفتہ کے روز اس واردات کو کچھ پرائیویٹ چینلز نے ہاتھرس معاملے سے جوڑکر نشر کیا۔ جس کی ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی نے مزمت بھی کی اور کہا کہ اس معاملے کا مکمل طور سے انکشاف ہو گیا ہے،اور قتل کی وجہ بھی سامنے آ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.