ETV Bharat / city

بارہ بنکی میں عاشورہ کے موقع پر اجتماعی تقریب پر پابندی - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر

بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے کہا کہ تمام تہوارں میں کووڈ-19 کی گائیڈلائین پرعمل کرانا پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ پر اجتماعی تقریب کی اجازت نہیں ہے۔

اجتماعی تقریب نہیں ہوں گی
اجتماعی تقریب نہیں ہوں گی
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 10:19 AM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ضلع کی پیس کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تمام محکموں کے افسران کے ساتھ تمام مذاہب کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تمام افراد کووڈ-19 کے پیش نظر محرم اور دیگر تہواروں کے لیے جاری احکامات سے رو بہ رو کرایا گیا۔ میٹنگ کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ کوئی بھی تقریب اجتماعی طور پر نہیں ہوگی۔

اجتماعی تقریب نہیں ہوں گی

میٹنگ کے بعد ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈلائین سے تمام ذمہ داران کو واقف کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح گذشتہ ڈیڑھ برس سے کووڈ-19 کے پیش نظر تہوار منا تے ہیں ۔اسی طرز پر رواں برس منا نا ہے۔ کیونکہ ہمارے سامنے کووڈ-19 کی تیسری لہر کا خطرہ ہے. اس لئے کسی بھی قسم کی اجتماعی تقریب کی اجازت نہیں ہے۔
وہیں، پولیس سپریٹینڈنٹ یمونا پرساد نے کہا کہ تمام تہواروں میں کووڈ-19 کی گائیڈلائین پر عمل کرانا پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: عیدگاہ و مساجد میں 5 افراد کو عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت

انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر اجتماعی تقریب کی اجازت نہیں ہے۔ اس لیے لوگ اجتماعی عبادات کے بجائے انفرادی طور پر عبادت کریں۔ انہوں نے کہا اس پر عمل کرانے کے لیے پولیس محکمہ مستعد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.