پولیس کے مطابق یہ چور کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ جو شادی بیاہ میں ریکی کر کے چوری کی واردات کو انجام دیتا تھا۔ پولیس نے تینوں گھروں کے سامان اور زیورات کو برآمد کر لیا ہے۔ ساتھ ہی ڈیڑھ لاکھ روپے اور 120 گرام اسمیک برآمد کی ہے۔
قابل غور ہو کہ شہر کوتوالی حلقے کے قانون گویان میں 29 جون سیف الدین کے گھر منگنی کی تقریب کے بعد چوری ہوئی تھی۔ اس سے ایک دن قبل محلہ آزاد نگر میں عبد الخلیق کے گھر سے زیورات اور نقدی کی چوری ہوئی تھی۔ اسی طرح امولی ہسامپور میں بھی چوری کی واردات کی تھی۔
پولیس مذکورہ تینوں معاملوں میں شکایت کے بعد تفتیش میں مصروف تھی۔ اسی سلسلے منگل کو پولیس نے جنوریہ نالے کے پاس سے کفیل ولد سغیر کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے 120 گرام اسمیک، زیورات اور نقدی برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق کفیل شاطر چور ہے۔ یہ کیٹرنگ کا کام کرتا ہے۔ جہاں سے وہ ریکی کر کے خالی پڑے گھروں میں چوری کرتا تھا۔