ETV Bharat / city

مشن کایا کلپ : غیر قانونی کاروبار ترک کرنے کی اپیل - بارہ بنکی کا ٹکرا

ضلع بارہ بنکی کے ٹِکرا علاقے میں پولیس نے مشن کایا کلپ کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ٹکرا کے عوام کو غیر قانونی کاروبار سے نکالنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

barabanki police organize program in tikra under mission kaya clap
بارہ بنکی پولیس کا مشن کایا کلپ کے تحت ٹکرا میں پروگرام منعقد
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 8:25 PM IST

منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے لیے ملک بھر میں بدنام ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کا ٹکرا اور اس کے اعتراف کے علاقے چندولی، ٹیرا، عثمہ اور منگرول گاؤں کی شبیہ کو بہتر کرنے کے لیے پولیس انتظامیہ نے ٹکرا میں بھی مشن کایا کلپ کے تحت پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

بارہ بنکی پولیس کا مشن کایا کلپ کے تحت ٹکرا میں پروگرام منعقد

مشن کایا کلپ کے تحت ٹکرا کے عوام کو غیر قانونی کاروبار سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی اور ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جس کے لیے بارہ بنکی پولیس ٹکرا کے عوام کو تمام قسم کی سہولیات مہیا کرائے گی۔

مذکورہ گاؤں میں طویل عرصے سے منشیات کا کاروبار ہوتا آرہا ہے، جس کی وجہ ان تمام گاؤں کی ترقی میں سب بڑی رکاوٹ پیدا ہورہی ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ اس علاقے میں نہ تو کوئی شادی کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی یہاں کے عوام کو ملک کے کسی بھی حصے میں اچھی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

آج ان تمام پریشانیوں سے مذکورہ گاؤں کے عوام کو نجات دلانے کے لیے بارہ بنکی پولیس نے مشن کایا کلپ شروع کیا ہے، اس موقع پر متعدد اہم شخصیات نے ٹکرا کے عوام کو بیدار کیا اور ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے استقبال کیا۔

مشن کایا کلپ کے تحت ٹکرا کے عوام کو خود کا کاروبار شروع کرنے کے لیے ٹریننگ دی جائے گی، سیلف ہیلپ گروپس بناکر انہیں متعدد قسم کی مدد بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس اسی قسم کی پہل ضلع کے دو اور گاؤں میں کر چکی ہے، جہاں کے نتائج کافی بہتر رہے ہیں، مذکورہ گاؤں کی صورتحال ان گاؤں سے مختلف ضرور ہے لیکن پولیس کو مکمل طور پر اعتماد ہے کہ وہ یہاں کی شبیہ کو درست کرنے میں کامیاب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.