پولیس اہلکاروں کو حلف دلانے کے بعد یمنا پرساد نے کہا یہ بھی حلف لی گئی ہے کہ ہم سماج کو اس سنجیدہ مسئلے پر بیدار کریں گے تاکہ سماج کے شہری تفریق ڈالنے والے افراد کی نشان دہی کریں اور پولیس کے ساتھ مل کر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔
انہوں نے سماج کے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر وہ دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص اس قسم کا کام کر رہا ہے، جس سے سماج میں تفریق پڑ سکتی ہے، تو وہ پولیس کو اس کی اطلاع دیں۔
انہوں نے کہا کہ سماج کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے ساتھ مل کر آواز ضرور اٹھائیں تاکہ اس سنجیدہ مسئلے کو ختم کیا جا سکے۔