اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محرم اور دیگر تیوہاروں کے پیش نظر پولیس مکمل طور سے مستعد ہے۔ اسی کے مدنظر بدھ کی شام فلیگ مارچ کیا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ19 کے باعث جاری کی گئی گائیڈ لائن کے مطابق تیوہاروں کو منائیں۔ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے نظم و نسق کا مسلہ کھڑا ہو۔
فلیگ مارچ سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے پولیس سپریٹینڈنٹ نے کہا کہ محرم اور دیگر تیوہاروں کو لیکر پولیس محکمہ مکمل طور سے مستعد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمام تیوہار کووڈ19 کے لئے جاری کی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہی منائیں۔
مزید پڑھیں: میرٹھ: آٹھ محرم کی مناسبت سے امام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی عوامی جگہوں پر اجتماعی تقریبات کی اجازت نہیں ہے، اس لئے لوگ گھروں میں رہ کر تیوہاروں کو منائیں۔ کسی بھی قسم کے ساؤنڈ یا ڈی جے بجانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات کو ٹھینس پہونچے۔