ETV Bharat / city

بارہ بنکی: گاندھی جینتی کے موقع پر مشاعرہ

اترپردیش کے بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی گاندھی جینتی کے موقع پر مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

بارہ بنکی: گاندھی جینتی کے موقع پر مشاعرہ
بارہ بنکی: گاندھی جینتی کے موقع پر مشاعرہ
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 4:15 PM IST

ریاست میں نافذ کووڈ ضوابط کو نظر میں رکھتے ہوئے رواں برس کچھ شعرا کو مدعو کیا گیا جب کہ کم تعداد میں شرکا کو دعوت دی گئی تھی۔ مشاعرہ کے دوران شعرا کلام نے شاندار کلام پیش کیا وہیں ناظرین نے خوب داد دی۔

بارہ بنکی: گاندھی جینتی کے موقع پر مشاعرہ

واضح رہے کہ بارہ بنکی میں محلہ سیول لائین کے گاندھی بھون میں گزشتہ 43 برس سے 2 اکٹوبر کی شب کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جاتا ہے۔ تاہم کووڈ وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال اس مشاعرہ کو چھوٹے پیمانہ پر منعقد کیا جارہا ہے۔

اس سال مشاعرہ میں انجم بارہ بنکوی، قمر جاوید، شکیل معین، خمار بارہ بنکوی جیسے شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ کووڈ-19 پروٹوکال کی وجہ سے مشاعرہ میں ناظرین کی کم تعداد دیکھی گئی، اس کے باوجود شعرا کرام نے اپنے بہترین کلام سے سماں باندھا جس پر شرکا نے انہیں داد سے نوازا۔

مشاعرے کی صدارت سابق صدر ضلع بار ایسوسی ایشن برجیش دیکشت نے کی جب کہ نظامت کے فرائض شاعر انجم بارہ بنکی نے انجام دیئے۔ بعد میں گاندھی جینتی سماروہ کے صدر عمیر قدوائی نے اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.