ETV Bharat / city

بارہ بنکی: اینٹ بھٹوں پر جی ایس ٹی کے نفاذ کی مخالفت - barabanki

اترپردیش میں اینٹ بھٹوں پر الگ سے جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کے بعد بھٹا مالکان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اینٹ بھٹا مالکان نے حکومت پر اینٹ بھٹوں کو ختم کرنے کی سازش کا الزام بھی عائد کیا۔

بارہ بنکی : اینٹ بھٹوں پر جی ایس ٹی کے نفاذ کی مخالفت

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 6:29 PM IST

اترپردیش اینٹ نرماتا کمیٹی کے صدر اتل کمار سنگھ نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اینٹ بھٹوں پر الگ سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی پالیسی میں فوری طور پر تبدیلی نہیں لائی گئی تو پھر اس کا نقصان عوام کو اٹھانا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ اینٹ بنانے والوں کو صرف ٹیکس دہندہ نہ سمجھے۔

بارہ بنکی : اینٹ بھٹوں پر جی ایس ٹی کے نفاذ کی مخالفت

بارہ بنکی میں اترپردیش اینٹ نرماتا کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام بھٹا مالکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتل کمار سنگھ نے کہا کہ لکھنؤ میں منعقدہ جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس میں اینٹ بھٹوں پر 6 فیصد الگ سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے اسے ’یہ ون نیشن ون ٹیکس‘ کے برعکس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے اینٹ بھٹا مالکان پر 7 تا 8 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے تمام تعمیراتی کاموں میں لال اینٹ کی سپلائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے فلائی ایش اینٹ کی سپلائی کو منظوری دی ہے۔ اتل کمار سنگھ نے کوئلے کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینٹ بھٹوں کو کبھی ماحولیات کے نام پر تو کبھی دیگر وجوہات سے پریشان کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے اینٹ بنانے کی دیہی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اتل کمار سنگھ نے کہا کہ حکومت کے فیصلہ کی وجہ سے وزیراعظم آواس یوجنا پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے جب کہ اینٹ مہنگی ہونے سے عوام کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس صنعت سے 8 کروڑ افراد وابستہ ہیں اور الگ سے ٹیکس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.