سرس میلے کے تحت جی آئی سی آڈیٹوریم میں ہوئے اس 'بیبی شو' میں مختلف اسکولوں کے 250 بچوں نے شرکت کی۔ بیبی شو دو کیٹیگری میں ہوا۔ پہلا 'ہیلدی بیبی شو' اور دوسرا بچوں کے ہنر کا مظاہرہ۔ دونوں ہی کیٹیگری میں 5 برس تک کے بچوں نے وہاں موجود سامعین کا دل جیت لیا۔
بچوں نے تمام مسائل پر انہیں بیدار بھی کیا۔ چاہے وہ صفائی کے لیے وزیراعظم کا پیغام ہو یا واٹس ایپ سے ہونے والے نقصانات ان جیسے تمام مسائل پر بیدار کیا۔ بچوں نے اپنے لباس اور دیے گئے کردار کو اس خوبی سے ادا کیا کہ جیسے وہ کردار زندہ ہو گئے ہوں۔ یہاں تک کہ جج کو بھی فاتح امیدوار کے انتخاب کے لیے بھی کافی پریشان ہونا پڑا۔