ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں گذشتہ روز شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئےاحتجاجی مظاہرے میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس نےتشدد بھڑکانے کےالزام میں 38 افراد کو گرفتارکیاہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی صدر اور تھانہ درگاہ میں چھ ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں 67 نامزد اور 18 سو نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بہرائچ سی اے اے کی مخالفت میں ہوئے پرتشدد مظاہرے کے ضمن میں تھانہ صدر میں تین اور تھانہ درگاہ شریف میں تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورو گرور نے بتایا کہ پر تشدد مظاہرے میں تقریبا دس پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: قوانین کے تئیں شعور بیداری وقت کی اہم ضرورت
مسٹر گورو نے بتایا کہ حادثے میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائےگا۔سازش کرنے والوں کے خلاف این ایس ایس کے تحت کاروائی کی جائےگی۔فی الحال شہر میں حالات پرامن ہیں۔لیکن سیکورٹی اہلکار شہر میں فلیگ مار چ کررہے ہیں۔