ETV Bharat / city

بدایوں: بی جے پی کارکن بھی اپنی حکومت میں مہنگائی سے پریشان

ملک کے اندر مہنگائی نے عام لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں پریشانی پیدا کردی ہے، ہر روز ڈیزل پٹرول مہنگا ہونے اور کاروبار نہیں چلنے سے عوام پریشان ہیں۔ اترپردیش کے بدایوں میں بی جے پی کارکن کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے بچوں کی پڑھائی منقطع ہوگئی ہے، گھر چلانا مشکل ہوچکا ہے۔

Badaun: BJP workers worried about inflation in their government

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 12:54 PM IST

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پھلوں کو فروخت کرنے کا کام کرنے والے بی جے پی رکن گنگا رام بھی اپنی حکومت سے اتنا مایوس ہوگئے ہیں کہ ان کے منہ سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ اب تو بچوں کی پرورش مشکل ہیں۔

ویڈیو دیکھیے
شہر ہیڈکوارٹر پر پھلوں کا ٹھیلا لگانے والے گنگا رام پہلے آٹو چلانے کا کام کرتے تھے لیکن جب انہیں آٹو میں کچھ کمائی نظر نہ آئی، تو پھلوں کا ٹھیلا لگانا شروع کردیا۔ اب یہاں بھی گنگارام کو بڑی دشواری اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گنگا رام کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ گئی اور پٹرول کی قیمت 100 سے اوپر ہے۔ گنگا رام کا مزید کہنا تھا کہ جو سیاسی رہنما ہوتے ہیں وہ اپنے اپنے کاموں اور فائدے میں لگے رہتے ہیں، نہ ہی عوام اور نہ ہی کسی کارکن سے ان کو کوئی مطلب نہیں ہوتا ہے، بی جے پی کا آدمی ہوں لیکن حالات بہت خراب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پھلوں کے کاروبار میں اس طرح کی کمائی نہ رہی جو پہلے تھی، پہلے کے مقابلے میں اب مہنگائی سے ہر آدمی پریشان ہے، کسی کے پاس پیسے نہیں ہے جس سے کاروبار کا بھی برا حال ہے اور کاروبار پہلے کے مقابلے 50 فیصد بھی نہیں رہا۔

مرکز اور اتر پردیش میں بی جے پی حکومت ہے، اس دوران ملک کی جی ڈی پی کے گرنے سے لیکر مہنگائی کے بڑھنے تک کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس سے عوام کی جیب پر مہنگائی کا اثر پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.