ETV Bharat / city

بدایوں: وزیر زراعت نے 'کسان میلے' کا افتتاح کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں 'وراٹ کسان میلے' کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح ریاست اترپردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے کیا۔ وہیں دوسری جانب دہلی کے قریب ملک گیر سطح پر 'کسان تحریک' جاری ہے۔

بدایوں: وزیر زراعت نے 'کسان میلے' کا افتتاح کیا
بدایوں: وزیر زراعت نے 'کسان میلے' کا افتتاح کیا
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 10:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ریاستی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح اتر پردیش کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے کیا۔

بدایوں: وزیر زراعت نے 'کسان میلے' کا افتتاح کیا
کسان میلے کی شروعات 23 مارچ سے ہو رہی ہے جو 25 مارچ 2021 تک چلے گا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس میلے کے اہم مقاصد بتائے گئے۔ اس میلے میں چند کسانوں کو ٹریکٹر و دیگر سرکاری اسکیموں کے تحت فائدہ پہنچانے کی بات کہی گئی لیکن اس کا زمینی طورپر کتنا اثر ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا؟میلے میں وزیر زراعت نے حکومت کے چار سالہ کاموں کا تفصیلی حساب بتاتے ہوئے حزب اختلاف و دیگر سیاسی پارٹیوں کو ہدف تنقید بنایا۔فصلوں کیلئے استعمال ہونے والی کھاد میں لاپرواہی اور بد عنوانی کے سوال پر ریاست کے وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس معاملے میں بخشا نہیں جائے گا اور ضلع انتظامیہ ایسے تمام لوگوں کا علاج کرنے میں مصروف ہے جنھوں نے کھاد کے معاملے میں بدعنوانی کی ہے۔واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کے مطابق میلے کے اہم مقاصد میں ضلع کے مختلف محکموں کے اسٹال لگانا، سائنسدانوں کے ذریعے زراعت سے متعلق پریشانیوں کے حل کے طریقہ کار کو بتانا، کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعارف کرانا، نجی تنظیموں کے ذریعے ان کی پیداوار کا مظاہرہ کرانا اور آخر میں میلے کے اختتام کے ساتھ انعامات کی تقسیم کا عمل شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.