کل رامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ نے ایک معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے 88 معاملوں کی کارروائی کرتے ہوئے رکن پارلیمان کے خلاف قرقی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
ریاست اترپردیش کے رامپور کی ضلعی عدالت میں تاریخ پر تاریخ اور ایک لمبی مدت کے بعد آخر کار سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں، ان کی اہلیہ رکن اسمبلی تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم نے کورٹ میں سرینڈر کر دیا ہے۔
کل رامپور کی اے ڈی جے 6 کورٹ نے ایک معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت میں حاضر نہیں ہونے کی وجہ سے 88 معاملوں کی کارروائی کے تحت اعظم خاں کے خلاف قرقی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
اس معاملے میں آج اعظم خاں، ان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ نے کورٹ حاضر ہوکر سرینڈر کر دیا ہے۔ ایک معاملے میں ان کی ضمانتی درخواست منظور کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے معاملے اعظم کو پانچ دن کے لیے جیل جانا پڑ سکتا ہے۔