سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و پارلیمان رکن اعظم خان کو سیتاپور جیل میں طبیعت خراب ہونے پر لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ اب انہیں آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
معلوم رہے کہ میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے ہیلتھ بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خان کے پھیپھڑوں میں پوسٹ فائبروسز، کیویٹی اور سینے میں انفیکشن پایا گیا ہے، جس کے بعد انہیں 3-4 لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔
چھ جون کو ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے کڈنی اور دوسرے پیرا میٹر مقررہ ویلیو سے زیادہ پائے گئے ہیں۔ وارڈ میں ان کو پریکٹیکل کیئر اور نیورولاجی ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی طبیعت ابھی مستحکم ہے لیکن کنٹرول میں بھی ہے۔ وہیں محمد عبداللہ خان کی طبیعت استحکام ہے اور وہ کورونا نیگیٹیو ہو گئے ہیں۔ انہیں بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوپی میں ایک اور پھیر بدل، 8 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ
اعظم خان کی کورونا رپورٹ مثبت تھی، جس وجہ سے ان کی حالت مزید خراب ہو گئی تھی لیکن اب ان کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کی طبیعت کنٹرول میں ہے۔ میدانتا ہسپتال لکھنؤ کی کریٹیکل کئیر ٹیم کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے۔