ETV Bharat / city

بارہ بنکی: آبی تحفظ کے لیے 'کیچ دا رین' مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:28 PM IST

Updated : Jan 19, 2021, 8:44 PM IST

'کیچ دا رین بیداری' مہم کے تحت 'نہرو یوا کیندر' کے کل 30 رضاکار ضلع کے 50 گاؤں میں 500 افراد کو آبی ذخائر کے تعلق سے تربیت دیں گے کہ بارش کی پانی کو زیر زمین کیسے اتارنا ہے۔

Awareness program for catch the rain campaign

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں نہرو یوا کیندر کی جانب سے قومی یوم نوجوان ہفتے کے اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر کرنے والے 'نہرو یوا کیندر' کے رضاکاروں کو یادگاری نشان اور سند دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر آبی تحفظ کے لیے 'کیچ دا رین' بیداری مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔

ویڈیو
'کیچ دا رین بیداری' مہم کے تحت 'نہرو یوا کیندر' کے کل 30 رضاکار ضلع کے 50 گاؤں میں 500 افراد کو آبی زخائر کے تعلق سے تربیت دیں گے کہ بارش کی پانی کو زیر زمین اتارنا ہے اور آبی تحفظ کے تمام تراکیب سے واقفیت کرائے جائیں گے۔ اس مہم کا پہلا مرحلہ مارچ میں اختتام پزیر ہوگا۔ اس کے بعد اپریل سے اگست تک اس مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

نہرو یوا کیندر بارہ بنکی میں مرکزی حکومت کی جانب سے منتخب رکن دویانسو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ' کیچ دا رین' پروگرام سے نوجوانوں کو منسلک کرانے کا مقصد اس مہم کو انجام تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم اس مہم میں دیگر لوگوں کو چھوڑ دیں گے، ہم سب کو لیکر چلیں گے تاکہ نچلی سطح تک آبی تحفظ کے لیے شروع کی گئی یہ مہم کامیاب ہو سکے۔'

Last Updated : Jan 19, 2021, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.