ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے سترکھ تھانہ حلقے کے چھیدا نگر گاؤں میں 'خواتین اور اطفال تحفظ تنظیم' کی جانب سے مشن شکتی کے تحت 'ادگار سنواد شرنکھلا' کا اہتمام کیا گیا۔
عوامی بیداری کے لیے منعقد کرائے گئے اس تقریب میں کثیر تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں مختلف پروگرامز کے ذریعہ عوام کو خواتین تحفظ کے تئیں بیدار کیا گیا۔
پروگرام میں ویمین پاور لایین 1090 کے کام اور ہیلپ لایین کے ذریعہ خواتین کو مہیہ کرائی جانے والی حفاظت کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔
پروگرام میں دیہی علاقوں کی خواتین سے براہ راست بحث و مباحثہ کیا گیا جس کا مباحثہ کا خاص مقصد عوام سے رابطہ کرکے پولیس اور ان کے درمیان کی دوری کو کم کرنا تھا۔
پروگرام کی مہمان خصوصی اے ڈی جی خواتین اور اطفال تحفظ تنظیم نیرا راوت نے کہا کہ 'مشن شکتی' کے دوسرے مرحلے کے تحت یہ مباحثے کے پروگرام منعقد کرائے جائے رہے ہیں۔
اس میں عوام سے سیدھے رابطہ کرکے انہیں خواتین تحفظ جیسے حساس موضوع پر بیدار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ خواتین اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کے بعد انہیں کیا کرنا ہے اور انہیں کیسے حادثات سے بچنا ہے اس کے تئیں ہم تمام جانکاری مہیا کرا رہے ہیں۔