ETV Bharat / city

بجنور: بس ڈرائیور کی زیادتی کے سبب آ ٹو ڈرائیورز پریشان

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے نانپارہ شاہراہ پر چلنے والے پرائیویٹ بس آپریٹر یونین کے کچھ کارکنان گذشتہ ایک ماہ سے سڑکوں پر آٹو نہیں چلنے دے رہے ہیں۔

بس ڈرائیور کی زیادتی کے سبب آ ٹو ڈرائیور پریشان

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 7:54 AM IST

جس کے سبب ایک ماہ سے مسلسل آٹو ڈرائیورز اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ ٹیمپو ڈرائیور یونین کے سیریٹری نیاز احمد نے بتایا کہ ہم اپنے ڈرائیورز ساتھیوں کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنی پریشانی کے حل کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

بس ڈرائیور کی زیادتی کے سبب آ ٹو ڈرائیور پریشان

ٹیمپو ڈرائیورز نے ضلع مجسٹریٹ سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ پہلے کی طرح آٹو کے ذریعے رسیا موڑ تک مسافرین کو لانے لے جانے کی اجازت دیں اور ہماری حفاظت کا بندوبست کرائیں۔

ان لوگوں نے مزید کہا کہ' بس یونین کے لوگ ہمارے ساتھ بدسلوکی، مارپیٹ کرتے ہیں اور ہمار ے پیسے چھین لیتے ہیں۔ جس کے سبب ہم گذشتہ ایک ماہ سے کافی پریشان ہیں ہمارے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی، راجیہ سبھا کے لیے نامزد

آٹو ڈرائیور یونین کے سکریٹری نیاز احمد نے مزید بتا یا کہ' ہم لوگوں نے پولیس تھانے میں ان کے خلاف شکایت بھی درج کرائی تھی لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو کر اپنے مطالبات لے کر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کلیکٹریٹ آئے ہیں امید ہے کہ یہاں ہمارے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.