یہ اشیاء ضروریہ بارہ بنکی پولیس کی جانب سے چلائے جا رہے 'مشن کایاکلپ' کے تحت غریب عوام میں تقسیم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اپیل اس دفعہ 17 ٹن گیہوں کا آٹا، 12 ہزار صابن، 206 گتے چپس اور 9 پیٹی پھلوں کا جوس عطیہ کیا ہے۔
پولیس سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر اروند چترویدی نے بتایا کہ اس نامی کمپنی نے ان کی اپیل پر لاک ڈاؤن کے دوران بھی مزید تعداد میں راشن اور ضروری اشیاء مہیہ کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پولیس کی جانب سے 'مشن کایاکلپ' چلایا جا رہا ہے، جس کے تحت کچھ گاؤں کے غریبوں کو اشیہ ضروریہ مہیہ کرانی ہے۔ اس لیے اس کمپنی نے سپرینٹنڈنٹ آف پولیس کے کہنے پر مدد کی، جو قابول ستائش ہے۔