جمعرات کی نصف شب کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے ایس یو وی سوار چھ بچوں سمیت 14 باراتیوں کی موت ہوگئی تھی۔ آفیشئل ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں افراد کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کی روح کی تسکین کی آرزو کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یوگی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپئے کے مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔