ETV Bharat / city

اترپردیش: اشفاق سیفی یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین منتخب

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 9:59 AM IST

اترپردیش اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اقلیتی طبقے سکھ، عیسائی، جین اور بدھ مذہب کے پیروکاروں کے مسائل بغیر تفریق کے حل کریں گے، اس کے علاوہ حکومت کی اسکیمات کو اقلیتوں تک پہنچانا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہوگا۔

Ashfaq Saifi elected chairman of UP Minority Commission
اشفاق سیفی یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین منتخب

اترپردیش اقلیتی کمیشن میں لمبے عرصے سے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا، جس کے سبب متعدد کام متاثر ہو رہے تھے۔ لیکن اب یوپی اسملبی انتخابات 2022 سے قبل یوپی حکومت نے آگرہ کے اشفاق سیفی کو یوپی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔

یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اشفاق سیفی نے آج اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے اور کمیشن کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران چیئرمین اشفاق سیفی نے کہا ’’میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مجھے یہ بڑی ذمہ داری دی ہے۔ میں آپ تمام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے میں صرف مسلمان نہیں آتے بلکہ سکھ، عیسائی، جین، بدھ بھی آتے ہیں لہٰذا تمام کے مسائل بغیر تفریق کے حل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Religion Conversion Issue: یوپی کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر کا دعویٰ، تبدیلیٔ مذہب معاملے میں تین دیگر افراد گرفتار

معروف شاعر منور رانا کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

اقلیتی کمیشن کے نومنتخب چیئرمین اشفاق سیفی نے مزید کہا ’’آج ہی عہدہ سنبھال رہا ہوں لہٰذا ابھی تھوڑا وقت درکار ہے۔ جلد ہی کمیشن کے ان ملازمین کی پریشانیوں کو دور کریں گے، جو سبکدوش ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک انہیں وظیفہ نہیں مل رہا ہے یا نوکری کے دوران موت ہوئی اور ان کے گھر میں کسی کو نوکری ابھی تک نہیں دی گئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اترپردیش اقلیتی کمیشن میں آگرہ کے اشفاق سیفی کو چیئرمین بنایا گیا جب کہ وارانسی کے حیدر عباس، میرٹھ کے سریش جین، شاہ جہاں پور کے نویندر سنگھ، علی گڑھ کے سمان افروز خان، گورکھپور کے بخشش احمد وارثی، لکھنؤ کی رومانہ صدیقی اور لکھنؤ کی انیتا جین کو بطور رکن نامزد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.