ETV Bharat / city

Ideal Islamic Marriage: رامپور میں مثالی نکاح کی تقریب - مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے نکاح کو آسان بنانے کی مہم

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے نکاح کو آسان بنانے کی مہم کے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ اترپردیش کے شہر رامپور میں مسلم نوجوان شادیوں کی بے جا رسومات کو چھوڑکر سادگی سے نکاح کرنے کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ایک ایسے ہی نکاح کی تقریب آج رامپور کے نواب گیٹ کی مسجد میں عمل میں آئی۔ Ideal Marriage of a Young Man from Rampur

مثالی نکاح کی تقریب منعقد
مثالی نکاح کی تقریب منعقد
author img

By

Published : Feb 22, 2022, 11:42 AM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے نکاح کو آسان بنانے کی مہم کے اب اثرات نظر آنے لگے ہیں، جہاں ایک طرف لوگ بے جا رسومات ادا کرتے ہوئے لاکھوں روپیوں کے جہیز، لڑکی والے کے گھر سینکڑوں باراتیوں کی ضیافت اور دیگر رسومات ادا کرنے کو شادی کا اہم جز سمجھتے ہیں تو وہیں ملک کے مختلف خطوں سے اب ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں جہاں مسلم نوجوان سادگی سے نکاح کرکے معاشرے کے نوجوانوں کے لئے مثال بن رہے ہیں۔ Campaign to Make Marriage Easier by Muslim Personal Law Board

مثالی نکاح کی تقریب منعقد

ایسی ہی ایک نکاح کی تقریب آج رامپور کے نواب گیٹ واقع مسجد میں منعقد ہوئی۔ بہت ہی سادگی کے ساتھ یہاں نکاح کی سنت ادا کی گئی، نہ کوئی جہیز اور نہ ہی باراتیوں کی زحمت۔

دراصل رضوان میاں مرحوم کے بیٹے فرقان میاں کا نکاح رامپور کی معروف سماجی شخصیت رئیس خاں کی بیٹی سے 50 ہزار روپئے نقد مہر کے ساتھ منعقد ہوا۔ اپنے نکاح سے متعلق بتاتے ہوئے نوشا فرقان میاں نے بتایا کہ وہ دوبئی میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کسی پرائویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں کی اچھی صحبت میں رہ کر یہ سیکھا ہے کہ اسلام سادگی سے نکاح کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم نوجوانوں کو سادگی کے ساتھ ہی نکاح کرنا چاہئے۔

دولہا کے بڑے بھائی غفران میاں نے کہا کہ ان کے بھائی نے یہ ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ عام ہونا چاہئے۔

اس دوران دلہن کے بھائی اجمل خاں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ مکمل طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم معاشرے سے بے جا رسومات کا خاتمہ ہو جائے تو کئی مسائل دور ہو جائیں گے۔

چند لوگوں کی موجودگی میں نکاح معروف عالم دین مولانا محمد احمد قاسمی نے پڑھایا۔ نکاح کے خطبہ کے دوران مولانا نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حدیث نبوی کی روشنی میں بتایا کہ سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں سب سے کم خرچ ہو۔ انہوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مسلم نوجوانوں میں بھی بیداری آ رہی ہے اور وہ سادگی سے نکاح کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Maulana Khalid Saifullah On Girls Age For Marriage: 'شادی کے لئے عمر مقرر نہیں کی جا سکتی'

یہ نکاح اور دیگر مقامات پر ہونے والے نکاح کے انعقاد کی خبریں جہاں حوصلہ افزا ہیں۔ وہیں اس بات کی علامت بھی کہ اگر شریعت پر عمل کا جذبہ ہو تو آج بھی سادگی سے نکاح کا انعقاد دشوار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.