ETV Bharat / city

اساتذہ کی تقرری پر ہائی کورٹ نے روک لگائی - 69 ہزار اساتذہ کی تقرری

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے آئندہ تاریخ تک 69 ہزار اساتذہ کی تقرری کا عمل ملتوی کرتے ہوئے متنازعہ سوالات کو یو جی سی کی ماہرین کمیٹی کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔

Allahabad High Court stays appointment of 69,000 teachers
اساتذہ کی تقرری پر ہائی کورٹ کی پابندی
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 9:21 PM IST

ریشبھ مشرا اور دیگر امیدواروں کی درخواستوں پر عدالت نے تقرری کا عمل ملتوی کردیا۔ ہائي کورٹ نے اس معاملے میں متنازعہ سوالات کو یو جی سی کی ماہرین کمیٹی کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت 12 جولائی کو ہوگی۔ اس وقت تک، عدالت نے امتحانات کے نتائج کے اعلان پر روک لگا دی ہے۔

ہائی کورٹ کے جج آلوک ماتھر نے بدھ کے روز یہ حکم دیا۔ جج نے ماہرین کی کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ متنازعہ سوالات پر اگلی تاریخ تک غیر جانبدارانہ رائے پیش کریں۔

واضح ر ہے کہ ریشبھ مشرا اور دیگر امیدواروں نے چھ متنازعہ سوالوں کے جواب کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست دائر کی تھی۔

اس تقرری امتحان کی کونسلنگ بدھ کے روز اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں شروع ہوگئی تھی، جسے روک دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.