ETV Bharat / city

اعظم گڑھ: آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد - آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ

اعظم گڑھ کے موضع مہوارہ خورد میں آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، مشاعرہ کا افتتاح راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی اور محمد طارق نے شمع روشن کرکے کیا۔

All India Natia Mushaira in Azamgarh
اعظم گڑھ: آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 15, 2021, 4:39 AM IST

کورونا وبا کے باعث روز مرہ کے تمام تر معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے تھے مگر اب کووڈ 19 کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہونے کی وجہ سے ادبی پروگرامز کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

اعظم گڑھ: آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

اور مختلف مقامات پر عوامی سطح پر ادبی و سماجی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اسی ضمن میں ضلع اعظم گڑھ کے تھانہ دیدار گنج حلقہ کے موضع مہوارہ خورد میں پردھان شمس الدین کی صدارت میں ایک آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

مشاعرہ کا افتتاح راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی اور محمد طارق نے شمع روشن کرکے کیا، اور پروگرام کا آغاز قاری محمد فیض نے تلاوتِ قرآن سے کیا اور نبی کی شان میں گلہائے عقیدت محمد موسیٰ نے پیش کیا۔ کنوینر فیض الرحمن و سکریٹری حافظ حسام الدین انصاری نے مہمانوں کو گلپوشی کرکے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ناظم مشاعرہ غیبی جونپوری نے کہا کہ اس آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ میں معروف و مشہور شعراء نے شرکت کیا جنہیں بھارت میں عقیدت و محبت سے سماعت کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد مشاعروں کے سلسلے کا آغاز تو ہو گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بڑے حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ 12نومبر کو ضلع پرتاپ گڑھ میں منعقد مشاعرے میں کنوینر نے بھارت کے 17 شعراء کو ان کی اجرت نہ دیکر مشاعرہ گاہ سے فرار ہوگیا اور معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا۔

اس لیے میں شعراء سے اپیل کرتا ہوں کہ کہیں بھی پروگرام میں جائیں تو کچھ پیشگی رقم اپنے کھاتے میں بطورِ ایڈوانس لے لیں تاکہ رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.