آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی جنرل سکریٹری ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے تنظیم کی ایک میٹنگ کے دوران وسیم رضوی کے خلاف اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور پیغمبر اسلامﷺ کے خلاف ایک عرصہ سے وسیم رضوی گستاخیاں کررہا ہے جس سے ملک کے امن و امان کو خطرہ لاحق ہے۔ وہ مذہب اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرکے اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے وسیم رضوی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف بیان سے جہاں دشمنان اسلام خوش ہیں اور بھرپور تائید کر رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں جس طرح سے وسیم رضوی، رسولﷺ کی شان میں گستاخی کررہا ہے، وہ ناقابل برداشت جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ضمیر رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وسیم رضوی اپنی ناپاک جسارت کو جاری رکھتے ہوئے گستاخانہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کررہا ہے، تاکہ ملک کے مسلمان مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے امن و امان کو درہم برہم کرنے کی ناپاک کوشش ہے۔ ضمیر رضوی نے حکومت پر جانب داری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر کوئی ہندو مذہب کے خلاف گستاخی کرتا تو اسے فوری طور پر ملک کا دشمن قرار دے دیا جاتا اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا جاتا۔