سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش حکومت پر فرضی اعدادوشمار دکھا کر کامیابی کی جھوٹی تعریف لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن و قانون کے حالات سدھرنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔
مسٹر یادو نے بیان جاري كرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں امن وقانون کی حالت سدھرنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مجرم بے خوف ہو گئے ہیں۔ اغوا، عصمت دری کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ وزیر اعلی فرضی اعداد و شمار پیش کرکے جھوٹی تعریف لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ہر طرف ہریالی ہی نظر آرہی ہے جبکہ کسانوں کو فصل کی اصل قیمت بھی نہیں مل رہی ہے۔
آمدنی دگنی کرنے کا دعوی تو کہیں سے بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ریاست کے سنبھل، مرادآباد سمیت پورے مغربی اترپردیش میں ژالہ باری ہوئی ہے جس سے کسانوں کو زبردست نقصان پہنچے گا۔ کسان کے اس درد کو سمجھنے کا وقت ریاستی حکومت کے پاس نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: بہرائچ : دال مل میں شدید آتشزدگی
ایس پی صدر نے کہا کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات جمہوریت کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔ ملک میں اقتصادی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ بے روزگاری سے نوجوانوں کا مستقبل ختم ہوگیاہے۔ کسان بدحال ہوگئے ہیں۔