ETV Bharat / city

Samajwadi Bulletin: سماجوادی بلیٹن سے ہوگی اکھلیش یادو کی انتخابی تشہیر - اترپردیش کی خبر

سماجوادی بلیٹن Samajwadi Bulletin سماجوادی پارٹی کا ماہانہ رسالہ ہے۔ اس میں سماجوادی پارٹی کے نظریہ سے متعلق مواد شائع کیا جاتا ہے۔پارٹی کے سینئررہنما پروفیسررام گوپال یادو اس کے مدیر ہیں۔

انتخابی تشہیر
انتخابی تشہیر
author img

By

Published : Dec 11, 2021, 7:47 PM IST

چند ماہ ریاست اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election 2022 کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں انتخابی تشہر کے لئے مختلف طریقہ کار استعمال کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی کے پیش نظر سماجوادی پارٹی نے سماجوادی بلیٹن میگزین کی ممبرشپ مہم شروع کی ہے۔ سماجوادی بلیٹن کے ذریعہ پارٹی اکھلیش کے دور حکومت کی حصولیابیوں اور سماجوادی نظریات کی تشہیر کی جائے گی۔

انتخابی تشہیر

واضح رہے کہ سماجوادی بلیٹن سماجوادی پارٹی کا ماہانہ رسالہ ہے۔ اس میں سماجوادی نظریہ سے متعلق مواد شائع کیا جاتا ہے۔ پارٹی کے سینئررہنما پروفیسررام گوپال یادو اس کے مدیر ہیں۔ یہ رسالہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔اس کے لئے سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر گیان سنگھ یادو گاؤں گاؤں جاکر ممبرشپ مہم چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔

گیان سنگھ یادو نے بارہ بنکی اسمبلی نشست کے ٹائیں کھرد گاؤں میں ممبرشپ مہم کا کیمپ لگایا۔ انہوں نے لوگوں میں میگزین تقسیم کیں اور لوگوں کو اس رسالہ کا ممبر بھی بنایا۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی میں ایس پی کی ریلی، بینی ورما شامل

انہوں نے کہا کہ میگزین کے لاکھوں قاری ہیں۔ پارٹی کا نظریہ اور اس کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہونچ سکے۔ اس کےلئے یہ مہم ان کے ذریعہ شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.