ETV Bharat / city

'بجٹ، پروگرام اور پالیسی سے عاری' - بجٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی سیکورٹی کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو یوگی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو پروگرام و پالیسی سے عاری بتایا۔

Akhilesh yadav reaction on up government new budget
'بجٹ، پروگرام اور پالیسی سے عاری'
author img

By

Published : Feb 18, 2020, 6:15 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:17 PM IST

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے مالیاتی خاکہ پیش کرنے کے بعد سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کے پاس پالیسی اور پروگرام کی کمی ہے جس کی وجہ سے ریاستی عوام کو مسلسل دقتوں و مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔'

ایس پی سربراہ نے کہا کہ 'بجٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی سیکورٹی کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ عوام نے عوامی مسائل کے مطالعہ کے لیے کچھ نہیں کیا ہے، اور بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری محض کاغذات کا بنڈل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے، ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوئی نئی پہل نہیں کی ہے۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ابھی تک ریاست میں کسی بھی قسم کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ہے۔'

ایس پی سربراہ نے پوروانچل ایکسپریس وے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی حکومت کا آئیڈیا تھا اب بی جے پی حکومت اس کا نام تبدیل کرکے کریڈٹ لے رہی ہے۔

اکھیلیش نے یوگی حکومت کے ریاست کی ترقی کو رفتار دینے کے دعوی پر بھی سوال کھڑے کیے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.