ETV Bharat / city

’سنگین حالات میں حکومت کا خاموش تماشائی بنے رہنا مہلک‘ - اترپردیش میں کورونا اور نظم ونسق کے بحران

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین حالات میں بھی حکومت کا خاموش تماشائی بنے رہنا کافی مہلک ہے۔

Akhilesh Yadav
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:39 PM IST

اکھلیش یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ اترپردیش میں کورونا اور نظم ونسق کے بحران سے لوگ بری طرح سے متاثر اور دہشت زدہ ہیں، ریاست میں دو وزراء کی کورونا سے موت بھی ہوچکی ہے۔ اراکین اسمبلی بھی اس کے شکار ہیں، حالات دن بدن سنگین ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں ڈاکٹر اور سی ایم او کا بھی انتقال ہوچکا ہے، بی جے پی حکومت میں جرائم کے واقعات نہیں رک رہے ہیں۔ پولیس بےگناہوں اور لاچار افراد پر ہاتھ اٹھانے لگی ہے کیونکہ دبنگ لیڈروں اور غنڈوں کے آگے حکومت مجبور ہوجاتی ہے، جرائم اور اقتدار کے خفیہ تعلقات نے پوری ریاست کو بدنام کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.