ETV Bharat / city

لکھنؤ میں مختار انصاری کے قریبی کا قتل - Lucknow mukhtar ansari.

چوبیس گھنٹوں کے اندر متعدد پُرتشدد واقعات نے ہلچل مچا دی ہے اسی ضمن میں ایک خبر گینگیسٹر مختار انصاری کے قریبی کی بھی ہے۔

لکھنؤ میں مختار انصاری کے قریبی کا قتل
لکھنؤ میں مختار انصاری کے قریبی کا قتل
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 9:56 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں چوبیس گھنٹوں کے اندر متعدد پُرتشدد واقعات نے ہلچل سے گہما گہمی مچ گئی ہے۔

لکھنؤ میں مختار انصاری کے قریبی کا قتل

لکھنؤ وبھوتی کھنڈ پولیس سٹیشن کے علاقے کٹھوتہ میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی سمیت راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔

ڈی سی پی سنجیو سمن نے بتایا کہ تین نامعلوم شرپسندوں نے اجیت سنگھ اور اس کے ساتھی مہر سنگھ پر حملہ کیا اس دوران اجیت سنگھ اور اس کے ساتھی مہر سنگھ نے بھی شرپسندوں پر فائرنگ کردی۔

لکھنؤ میں مختار انصاری کے قریبی کا قتل
لکھنؤ میں مختار انصاری کے قریبی کا قتل

موقع پر موجود لکھنؤ کے پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے بتایا کہ اجیت سنگھ اصل مئو کا رہنے والا تھا اور اجیت سنگھ پر 18 سے زیادہ مقدمات درج ہیں جس میں قتل کے پانچ مقدمات شامل ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اجیت سنگھ قدآور رہنما مختار انصاری کے گینگ کا رکن تھا۔

کھلے عام فائرنگ سے محکمہ پولیس میں ہلچل مچی جبکہ اس فائرنگ میں تین نوجوانوں کو گولی لگی ہے، اس کے بعد علاقائی پولیس سمیت اعلی حکام موقع پرپہنچ گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد کو تشویشناک حالت میں لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے جبکہ پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر بھی اطلاع پر اسپتال پہنچ گئے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرکے حملہ آور قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ وبھوٹی کھنڈ پولیس سٹیشن کے علاقے میں کٹھوتہ جھیل کا ہے جہاں شام ساڑھے آٹھ بجے علاقے میں گولیوں کی آواز گونج اٹھی، جس میں اجیت سنگھ اور اس کے ساتھی مہر سنگھ پر حملہ کیا گیا اس دوران اجیت سنگھ اور اس کے ساتھی مہر سنگھ نے بھی شرپسندوں پر فائرنگ کردی۔ گولی لگنے سے اجیت سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ اس کا ساتھی مہر سنگھ زخمی ہوگیا۔

زخمی حالت میں مہر سنگھ کو لکھنؤ کے لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.