یوپی اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Election میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بڑے پیمانہ پر مہم چلائی جارہی ہے تاہم مجلسی امیدواروں کی چوتھی فہرست بھی جاری کردی گئی۔ چوتھی فہرست میں تین امیدواروں کو پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا۔ قبل ازیں مجلس کی جانب سے 25 امیدواروں پر مشتمل 3 فہرست کو جاری کیا گیا تھا۔
جمعرات کو مزید تین امیدواروں کا انتخاب کیا گیا اے آئی ایم آئی ایم پارٹی نے اب یوپی میں کل 28 امیدواروں کے ٹکٹ فائنل کر چکی ہے۔ جمعرات کو ریاستی دفتر سے جاری کی گئی چوتھی فہرست میں مظفر نگر کی بڈھانہ سیٹ سے بھیم سنگھ بالیان کے ٹکٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر جناب شوکت علی صدر مجلس اترپردیش یونٹ نے چوتھی فہرست کو جاری کیا۔ چوتھی فہرست میں ضلع مظفرنگر کے اسمبلی حلقہ بڈھانا سے بھیم سنگھ بلیان کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں ضلع بارہ بنکی کے اسمبلی حلقہ کرسی سے حافظ و انجینئر کمیل اشرف خان اور ضلع بہرائج کے اسمبلی حلقہ نانپارہ سے مولانا لیئق کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ابھی تک مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے 28 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں 4 امیدوار غیرمسلم ہیں۔
قبل ازیں اسدالدین اویسی نے اترپردیش انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ایک سو سیٹوں پرامیدواروں کو اتارنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ابھی تک 28 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔