ETV Bharat / city

رامپور: مینتھال کاروباریوں پرلاپرواہی کا مقدمہ درج - مینتھا گودام میں ہوئی آتشزدگی

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں دو روز قبل مینتھال گودام میں ہوئی آتشزدگی معاملے پر پولیس نے پانچ متعلقہ مینتھا کاروباریوں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

رامپور: مینتھال کاروباریوں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 10:55 PM IST

رامپور کے ضلع ہسپتال کے نزدیک تلک نگر کالونی میں واقع مینتھال گودام میں اتوار کی شام 7 بجے اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

رامپور: مینتھال کاروباریوں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج

شدید آتشزدگی کےسبب آس پاس کے مکان اور دکانوں کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا۔ آتشزدگی سے جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن مینتھال کاروبار کے ساتھ تقریباً 4 سے 5 دکانوں اور 4 مکانوں میں کروڑوں کا نقصان ہوا تھا۔

مقامی اور فائر بریگیڈز اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کے بعد آتشزدگی پر رات 12 بجے قابو پایا جا سکا۔ فی الحال یہ ابھی تک صاف نہیں ہو سکا کہ آتشزدگی کا واقعہ کس وجہ سے پیش آیا تھا۔

پولیس نے اپنی شروعاتی جانچ کے بعد یہ پایا کچھ مینتھال بیوپاریوں نے یہاں ان دکانوں میں بڑے پیمانے پر مینتھا محفوظ کر رکھا تھا۔ جس طرح سے رہائشی علاقے میں اس کا گودام بنایا گیا تھا یہ اپنے آپ میں ایک غیر قانونی عمل ہے۔

ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ میڈیا نمائندوں کو بتایاکہ' پولیس نے پانچ مینتھال بیوپاریوں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرکے مزید جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.