بین الاقوامی سطح کی سماجی تنظیم آغا خان فاؤنڈیشن نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر ریاست اتر پردیش میں کووڈ-19 کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے 4 اضلاع کی تمام سی ایچ سی پر کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے اشیا مہیا کرائی جائیں گی۔ تاکہ کووڈ-19 سے تحفظ مل سے اور ساتھ ہی اس کے ذریعے صاف صفائی کے تئیں لوگوں میں بیداری بھی آئے۔
آغا خان فاؤنڈیشن کے ریاستی ٹیم لیڈر جئے رام پاٹھک نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعہ ہم صاف صفائی کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اور اس سے کووڈ-19 سے بھی تحفظ ہو گا'۔
انہوں نے بتایا کہ آغا خان فاؤنڈیشن آغا خان ڈیولپمینٹ نیٹورک کا ایک حصہ ہے۔ جو دنیا کے 30 ممالک میں صحت، تعلیم اور روزگار کے لیے کام کرتا ہے۔