پورے معاملے کا خلاصۃ کرتے ہوئے اے ایس پی اجئے کمار سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 29 تاریخ کو ہوئے حنا نام کی خاتون کا قتل اُس کے ہی شوہر سلمان نے کیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ سلمان اور حنا میں کسی بات کو لےکر ناراضگی چل رہی تھی جس وجہ سے حنا الگ مکان میں رہتی تھی۔
حنا کو منانے کے لیے سلمان اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اس کے پاس گیا تھا لیکن بات بات میں جھگڑا ہوگیا اور سلمان نے غصے میں آکر کمرے میں رکھا چھوٹا سلینڈر اپنی بیوی کے سر پر مار دیا، جس وجہ سے حنا کی موت ہو گئی۔
پولیس نے سلمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا ساتھی ابھی فرار ہے۔