پولیس سب انسپکٹر (شہر) سشیل کمار سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ جعفرآباد علاقے کے ایک گاؤں کے نشاد بستی میں جمعہ کو صبح ننہال میں آئی ایک سترہ سالہ لڑکی کی گاؤں کے ہی ایک شخص نے آبروریزی کی۔
انہوں نے بتایا کہ چوبیس جولائی کو جعفرآباد علاقے محی الدین پور میں گود بھرائی کے پروگرام میں غازی پور کے خان پور علاقے سے ایک لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ننہال میں آئی ہوئی تھی۔ تب سے وہ ننہال میں رکی ہوئی تھی۔ جمعہ کی صبح چھ بجے گھر میں تھوڑی دور رفع حاجت کے لیے گئی ہوئی تھی۔ گاؤں کے ہی ایک شادی شدہ شخص کی بری نظر اس پر پہلے سے تھی۔ تنہا پاکر لڑکی کو دبوچ لیا۔ اس کی آبروریزی کی۔ واقعہ کے بعد کسی کو نہ بتانے کی دھمکی بھی دی۔ نابالغ گھر لوٹنے کے بعد رونے لگی۔ ڈری اور سہمی تھی۔ اس نے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔
لڑکی کے نانا، ماموں اور دیگر ننہال کے لوگوں نے جعفرآباد تھانے میں معاملہ درج کرایا۔ پولس نے لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
جونپور میں لڑکی کی آبروریزی، ملزم گرفتار - کرائم کی خبر
اترپردیش کے جونپور میں جعفرآباد علاقے کے ایک گاؤں میں لڑکی کی گاؤں کے ہی ایک شادی شدہ شخص نے آبروریزی کی۔