سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش پانڈے نے بتایا کہ 'پنواڑی علاقے کے بیندو گاؤں سے 40 سے زیادہ مقامی افراد آج بسنت پنچمی پر اپنے بچوں کا منڈن کرانے کے لئے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر کھریلا کے دھواری واقع کلدیوی کے مندر جارہے تھے۔ اچانک راستے میں ٹریکٹر ٹرالی کا پریس بریک پائپ پھٹنے سے ٹریکٹر بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 40 افراد نیچے گر گئے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'حادثے کی جانکاری پر فورا پہنچی پولیس اور راہگیروں نے زخمیوں کو اٹھا کر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چرکھاری پہنچایا۔ حادثے میں 70 سالہ میادین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔'
مزید پڑھیں: جونپور: پوروانچل یونیورسٹی کا 24واں تقسیم اسناد پروگرام اختتام پذیر
زخمیوں میں 23 افراد کی حالت نازک ہونے پر انہیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالت نازک ہونے پر چار زخمیوں کو جھانسی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
یو این آئی