ETV Bharat / city

تیز رفتار پک اپ نے پانچ افراد کو کچلا - ریاست اترپردیش

ہردوئی میں ہوئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس معاملے کلی تفتیش میں لگی ہے۔

تیز رفتار پک اپ نے پانچ افراد کو کچلا
تیز رفتار پک اپ نے پانچ افراد کو کچلا
author img

By

Published : May 10, 2020, 4:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کے ہلاک ہونے اور مزید دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تیز رفتار پک اپ نے پانچ افراد کو کچلا

ذرائع کے مطابق پانچوں نوجوان گاؤں میں سڑک کنارے بیٹھے تھے کہ ایک تیز رفتار پک اپ نے انہیں ٹکر مار کر کھائی میں جا گرا۔

اس واقعہ سے پورے گاؤں میں افراتفری پھیل گئی اور گاؤں کے افراد کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچ گئے جہاں ڈاکٹرز نے تین نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا اور زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ موقع پرپہنچی پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

ہردوئی ضلع کے کوتوالی بلگرام علاقے میں قنوج روڈ پر واقع گاؤں مدھیہ ظفر پور میں یہ خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کو انجام دینے والے پک اپ ڈالا کے ساتھ ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

اس سلسلے میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ 5 نوجوانوں کو پک اپ نے کچل دیا اور انہیں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لایا گیا۔ جس میں سورج آکاش اور شاہ رخ کو مردہ قرار دے دیا گیاہے، جبکہ دو نوجوانوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا یہاں سے انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.