ETV Bharat / city

مولانا توقیر رضا کا وزیر اعظم کے نام مکتوب - توقیر راضا خان کا مودی کے نام مکتوب

آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام کورونا کے حوالے سے ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے امتیازی سلوک پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

مولانا توقیر رضا کا وزیر اعظم کے نام مکتوب

author img

By

Published : May 2, 2020, 10:46 AM IST

مولانا توقیر رضا خاں نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں کچھ نکات کی جانب توجہ دلائی ہے کہ 'بھارت کے مسلمان کی حب الوطنی پر شک کرنا ناجائز ہے'۔

وہ مزید لکھتے ہیں کہ 'بھارت کے مسلمانوں کو کورونا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غدار بنایا گیا ہے، جبکہ بہت کم تعداد میں جماعت کے ارکان کی معمولی غلطی کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، کورونا کے خلاف جنگ میں مسلمانوں نے تاریخی قربانیاں دی ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جن مساجد کے دروازے پر گزشتہ 1400 برس میں کبھی تالا نہیں لگایا گیا، اور جن مساجد کے دروازے گزشتہ 1400 برس کی تاریخ میں کبھی کسی کے لیئے بند نہیں کیئے گئے، وہ مساجد آج نمازیوں سے محروم ہیں'۔

مولانا توقیر رضا کا وزیر اعظم کے نام مکتوب
مولانا توقیر رضا کا وزیر اعظم کے نام مکتوب

ان کے لکھے مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ 'کورونا وائرس نہ صرف بھارت کے لیے بلکہ پوری دنیا اور انسانیت کے لیئے ایک بہت بڑا چیلنج بن کر آیا ہے، عالمی وبا سے لڑنے کے لیے پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے، ملک کی 130 کروڑ آبادی اس جنگ میں جی جان سے ساتھ کھڑی ہے، اسی 130 کروڑ کی آبادی میں ملک کے مسلمان بھی شامل ہیں،لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور کورونا کو شکست دینے میں بہت کچھ داؤں پر لگایا ہے'۔

اُنہوں نے کہا کہ 'مجھے آج بہت افسوس ہوا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں پیش آنے والے معمولی واقعات کی بنیاد پر آج بھارت کے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.