سماجوادی پارٹی کے بانی اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کا آج 80واں سالگرہ کافی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے پارٹی دفتر پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا. جس میں ایس پی کارکنان نے ملائم سنگھ یادو کی شخصیت اور ان کے کاموں کو یاد کیا گیا.
اجلاس کے بعد کارکنان نے کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو کھلایا اور خوشی منائی، اجلاس میں ایس پی کارکنان نے سنہ 2022 اسمبلی انتخاب میں ضلع کی تمام 6 سیٹوں پر فتح حاصل کرنے کا عہد بھی کیا۔
اجلاس کے اختتام کے بعد ایس پی کارکنان نے جواہر لال نہرو میموریل پوسٹ گریجویٹ کالج کے معزورطلباء کو ٹافی اور پھل تقسیم کئے گئے.
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے تین بار کے وزیر اعلی ملائم سنگھ 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفئی میں پیدا ہوئے۔