ETV Bharat / city

یوپی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 65نئے معاملات درج

ریاست اتر پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 65نئے مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں میں سے 4ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

یوپی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 65نئے معاملات درج
یوپی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 65نئے معاملات درج
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 8:24 PM IST

ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 65 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں 34 متاثرہ افراد کو کامیاب علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس وقت ریاست اتر پردیش میں کورونا کے 672 فعال معاملات ہیں۔

لوک بھون میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں کووڈ19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں مجموعی طور پر 228211 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ریاست میں مجموعی طور پر 06 کروڑ 62 لاکھ 17 ہزار 851 کورونا ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’کورونا انفیکشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے، لہذا انفیکشن کی روک تھام کے بارے میں تھوڑی سی لاپرواہی بھی بھاری پڑ سکتی ہے۔‘‘ اس کے پیش نظر انہوں نے کورونا پروٹوکال کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے اور کووڈ19 سے روک تھام اور علاج کے بندوبست کو موثر طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی موثر حکمت عملی اور مسلسل کوششوں کی وجہ سے ریاست میں کووڈ انفیکشن کنٹرول میں ہے۔ طبی سہولیات کو مضبوط بنانے کا کام کورونا انفیکشن کے حوالے سے مستقبل کی تشخیص کے پیش نظر تیزی سے کیا جائے۔

انہوں نے پیکو اور نیکو بستر تمام اضلاع میں تیز رفتاری سے قائم کیے جانے، ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے تربیتی کام کو مؤثر طریقے سے جاری رکھنے پر زور دیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست کے لیے اب تک منظور شدہ 552 آکسیجن پلانٹس میں سے 275 آکسیجن پلانٹس فعال ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: رامپور: آل انڈیا مسلم فیڈریشن کی جنرل باڈی کا اجلاس

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ویکسینیشن کوویڈ انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں ایک اہم حفاظتی ڈھال ہے۔ کورونا ویکسینیشن کے کام کو فعال طور پر چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ویکسینیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہو۔ کووڈ ویکسینیشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز تک ریاست میں کورونا ویکسین کی 04 کروڑ 88 لاکھ 26 ہزار 279 ڈوز دی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر کو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کووڈ اور نان کووڈ مریضوں کی موت کی صورت میں ان کے رشتہ داروں کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ 17 اگست 2021 سے شروع ہونے والے ریاستی مقننہ اجلاس کے پیش نظر ممبروں اور اہلکاروں کے کووڈ ٹیسٹ کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: مظفرنگر: مکان گرنے سے تین افراد کی موت

لکھنؤ میں گزشتہ روز 11 کورونا متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ملیح آباد کے علاقے سے تعلق رکھنے والے چار افراد ایک ہی خاندان کے ہیں، ان لوگوں کے رابطے میں آنے والے افراد کی ٹریسنگ کی گئی، جس میں کوئی بھی شخص متاثر نہیں پایا گیا۔ کیرالہ سے واپس آنے والے چار دیگر افراد بھی لکھنؤ میں کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کورونا کے حوالے سے زیادہ چوکس رہنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.