اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 596 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 21 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 10995 مریض ڈسچارج
آگرہ سے 923
غازی آباد سے 472
نوئیڈا سے 823
میرٹھ سے 479
کانپور سے 525
سہارنپور سے 266
وارانسی سے 229
دارالحکومت لکھنؤ سے 480
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی متعدد افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اترپردیش میں اب تک 550 موت
آگرہ میں 79
میرٹھ میں 75
کانپور شہر میں 37
غازی آباد میں 43
علی گڑھ میں 20
فیروز آباد میں 20
مراد آباد میں 17
لکھنؤ میں 12
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں بھی کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
سی ایم ہیلپ لائن کے ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں جبکہ ڈائل 112 کو 48 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہاں کے ملازمین گھر سے ہی کام کریں گے۔
ساتھ ہی بڑی تعداد میں جی آر پی کے جوان بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اب کورونا وائرس کے قدم پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی پڑھ چکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے کارڈیالوجی شعبہ میں سٹاف نرس کے پازیٹیو آنے کے بعد کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں 17 ڈاکٹرز اور 21 دوسرے صفائی ملازمین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔