ETV Bharat / city

'آزادی کا جشن ہمارے لیے عبادت کی طرح ہے' - Madrassa students celebrate independence by singing the national anthem

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں قائم دینی مدارس میں بھی جشن یوم آزادی کا پروگرام بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے شہر کے پیر بٹاون محلہ میں واقع قدیم مدرسہ دارالعلوم بارہ بنکی میں منعقد تقریب میں شرکت کی۔

'آزادی کا جشن ہمارے لیے عبادت کی طرح ہے'

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 9:04 PM IST

حسب معمول مدرسہ میں سب سے پہلے پرچم کشائی کی گئی، اس کے بعد وہاں موجود تمام اساتذہ اور طلبہ نے قومی گیت گایا۔ پروگرام میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے چند ہی طلبہ کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے بعد خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران سے ہوا، اس کے بعد طلبا نے حب الوطنی پر منحصر ثقافتی پروگرام پیش کیے۔

'آزادی کا جشن ہمارے لیے عبادت کی طرح ہے'

ثقافتی پروگرام یوم آزادی سے متعلق ہونے کی وجہ سے وہاں موجود سامعین نے پروگرام کی تعریف کی، مدرسہ کے ذمہ داران نے بھی تمام طلبا کی اس کوشش کی تعریف کی اور اپنے خطاب میں یوم آزادی کی تاریخ پر روشنی کہ کیسے ملک انگریزوں کے چنگل سے آزاد ہوا تھا۔ تقریب کے اختتام میں ملک اور تمام عالم میں امن و امان اور مدرسے کی ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی'۔

مزید پڑھیں: 'افغانی مہاجرین کے لیے میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج کے دروازے کھلے ہیں'

مدرسہ دارالعلوم کے طلبا و اساتذہ میں یوم آزادی کے پیش نظر جس قدر جوش و جذبہ تھا اسے دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مدارس دینیہ بھی یوم آزادی کا جشن منانے میں کسی سے پیچھے نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.