اتر پردیش کی یوگی حکومت نے پیر کو 9 اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 14 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔
اس کے تحت کانپور، سیتا پور، سہارنپور، پریاگراج، باغپت، شاہجہاں پور، ہاتھرس، انناؤ اور پیلی بھیت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کانپور اور سیتا پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جن کی ڈی آئی جی کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے، ان کا تبادلہ بھی کر دیا گیا ہے۔ پریاگ راج میں تعینات ایس ایس پی ستیارتھ انیرودھ پنکج کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق ابھی کچھ مزید افسران کے تبادلے بھی کئے جائیں گے۔
نام موجود تعیناتی۔ نئی تعیناتی
اننت دیو، ایس ایس پی۔ ڈی آئی جی کانپور۔ ڈی آئی جی ایس ٹی ایف لکھنؤ
دنیش کمار، ایس ایس، سہارنپور۔ ایس ایس پی کانپور
ایس چنپا، ایس پی شاہجہاں پور۔ ایس ایس پی سہارنپور
آر پی سنگھ، ایس پی اے ٹی ایس، لکھنؤ۔ ایس پی سیتا پور
ایس آنند، ایس پی کرائم، ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر۔ ایس پی شاہجہاں پور
ایل آر کمار ایس پی، سیتا پور۔ ڈی آئی جی، ویجیلنس فاؤنڈیشن، لکھنؤ
وکرانت ویر، ایس پی انناؤ۔ ایس پی ہاتھرس
گورو بنسوال، ایس پی ہاتھرس۔ ایس پی کرائم، ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر
ستیارتھ انیرودھ ایس ایس پی پریاگ راج۔ ویٹنگ
ابھیشیک ڈکشٹ، ایس پی پیلی بھیت۔ ایس ایس پی، پریاگ راج
روہن پی کنائے، ایس پی سائبر کرائم، لکھنؤ۔ ایس پی، انناؤ
جئے پرکاش، ایس پی سی بی سی آئی ڈی، لکھنؤ۔ ایس پی، پیلی بھیت
اجے کمار سنگھ، ایس پی، ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر، لکھنؤ۔ ایس پی، باغپت
پرتاپ بھوپیندر یادو، ایس پی باغپت، ایس پی، ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر
واضح ہو کہ اس سے قبل اتوار کے روز یوگی حکومت نے 7 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایڈیشن پولیس سپرنٹنڈنٹ کا بھی تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔