ریاست میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز درج کئے جانے والے 19اضلاع کی انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، وزیر اعلی کی جانب سے یہ ہدایات ٹیم۔11 کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے درمیان دی گئیں۔
اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ)اونیش اوستھی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریاستی حکومت گذشتہ تین دنوں سے راجستھان کے کوٹہ سے 10 ہزار 500 طلبا کو لانے کی بڑی مہم چھیڑ رکھی ہے۔
وزیر اعلی نے تمام طلبا کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں 14دنوں کے لیے قرنطینہ کریں، ساتھ ہی ضلع انتظامیہ ان طلبا پر'آروگیہ ایپ' کے ذریعہ نگا ہ رکھے گی، ریاست میں آنے والے ان طلبا کی پہلے اتر پردیش کی سرحد پر اور پھر اس کے بعد ان کے متعلقہ اضلاع میں اسکریننگ کی گئی ہے، باوجود اس کے حکومت کوئی بھی خطرہ نہیں لینا چاہتی۔
اوستھی نے بتایا کہ سماجی دوری کا مکمل خیال رکھتے ہوئے ان طلبا کو300 بسوں کے ذریعہ پہلے کوٹا سے آگرہ اور جھانسی لایا گیا اور پھر اس کے بعد انہیں ان کے متعلقہ اضلاع کے لئے روانہ کردیا گیا۔
وہیں دوسری جانب وزیر اعلی پولیس عملے اور ڈاکٹروں کے سیکورٹی کے تئیں کافی فکر مند تھے، میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت دی کہ پولیس اور طبی عملے کو حفاظتی کٹ دسیتاب کرائی جائیں تاکہ اپنی خدمات کو انجام دینے کے دوران ان کے متاثر ہونے کا کوئی خطرہ نہ رہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن میں آج سے مخصوص اضلاع میں دی جارہی کچھ نرمی کے درمیان وزیر اعلی نے 19اضلاع کے انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کو مزید سختی کے ساتھ نافذ کرنے کا حکم دیا ہے، ان اضلاع میں متاثرین کی تعداد 10سے زیادہ ہے۔
اوستھی نے کہا کہ پوروانچل، بندیل کھنڈ اور گورکھپور ایکسپریس وے کے تعمیراتی کا م کا منگل سے آغاز ہونے کے امکانات ہیں، کام شروع کرنے سے پہلے مزدوروں کی میڈیکل جانچ ہوگی۔