کے جی ایم یو کی جانچ میں کورونا پازیٹیو آنے والے 9 مریض لکھنؤ، 2 سیتاپور، اور ایک آگرہ سے ہے۔
کے جی ایم یو نے 565 نمونوں کی جانچ کی تھی۔ وہیں لکھنؤ میں 9 مریضوں میں سے 8 مرد اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ سیتاپور میں دونوں مریض مرد ہی ہیں۔ آگرہ سے ایک خاتون کورونا پازیٹیو پائی گئی ہے۔
ان معاملوں کے سامنے آتے ہی آگرہ اور لکھنؤ میں ان تمام علاقوں کو ریڈ زون کردیا گیا ہے جبکہ ان تمام مریضوں کو آگرہ کے سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج اور لکھنؤ کے لیول ون کووڈ-19 ہسپتال میں داخل کر آئیسیولیٹ کیا جارہا ہے۔
ریاست میں ہوم کورنٹائین کے مریضوں کی تعداد 9274 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 643 مریضوں کو آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اس طرح ریاست بھر میں کل مریضوں کی تعداد اب 570 ہو گئی ہے۔
غور طلب ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 3 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔